مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ
سنگھ کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں نرمدا دریا کو زندہ یونٹ
قرار دیا ہے۔سرکاری اطلاع کے مطابق
مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاست میں اب نرمدا دریا کو
زندہ یونٹ (لائیو یونٹ ) مانتے ہوئے اس کو نقصان پہنچانے والے کو زندہ یونٹ
کے مطابق ہی سزا دی جائے گی۔اسمبلی میں اس سلسلے میں بل منظور کیا جائے گا۔